شام کےصدربشار الاسد کےبھائی میجرمہرالاسد دمشق میں شہید،اسرائیلی دعویٰ سامنے آگیا
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی میجر مہر الاسد دمشق میں اسرائیلی فوج کی بم باری میں شہید ہو گئے
تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی میجر مہر الاسد دمشق میں اسرائیلی فوج کی بم باری میں شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی جارحیت غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان، شام اور یمن میں بھی جاری ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے المزہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج نے بم باری کی جس میں 3 شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ انٹیلیجنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی اور فورتھ ڈویژن کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل مہر الاسد بھی اس فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے بھائی حملے کے وقت اس عمارت میں موجود نہیں تھے اور ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔