انٹرنیشنل
شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائےتجارت کا اجلاس،بھارت نے اپنا وفد پاکستان بھیجنےسےانکار
ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے
نیودہلی(ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ ایس سی او وزرائے تجارت کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔