انٹرنیشنل

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ، بنگلہ دیشی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج براڈ انڈیکس میں آج 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے

بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں 16 سال سے برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد آج بنگلادیشی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈی ایس 30 انڈیکس 75 پوائنٹس یا 4 فیصد کے اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس جبکہ ڈی ایس ای براڈ شریعہ انڈیکس 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس پر بند ہوا۔میڈیا کے مطابق ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج براڈ انڈیکس میں آج 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ 197 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج آج براڈ انڈیکس 5،426 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button