انٹرنیشنل

صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ پانسہ پلٹنےکی پوزیشن میں آگئے،کاملا ہیرس کو اہم ریاستوں میں مشکلات کا سامنا

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن پانسہ پلٹنے والی چند اہم ریاستوں میں کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی ہے۔ سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسقاط حمل کے معاملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن سن بیلٹ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں بہتر ہے۔ سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں۔

ایری زونا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔  اسی طرح شمالی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 47 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button