انٹرنیشنل

صدارتی امیدوارکملا ہیرس نےفلسطینی حامیوں کو”آزاد فلسطین” کےنعرے لگانےکا جواب دے دیا

ہیریس نے کہا، "میں نے یہ واضح کر دیا ہے۔ اب جنگ بندی کا معاہدہ کرنے اور قیدیوں کے معاہدے کو انجام دینے کا وقت آگیا  ہے

ایریزونا(ویب ڈیسک) متحدہ امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریلی میں نعرے لگانے والے فلسطینی حامیوں سے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔ خبر کے مطابق، ہیرس نے ایریزونا کے دارالحکومت فینکس میں منعقدہ ریلی میں فلسطینی حامیوں کو "آزاد فلسطین” کے نعرے لگانے کا جواب دیا۔ ہیریس نے کہا، "میں نے یہ واضح کر دیا ہے۔ اب جنگ بندی کا معاہدہ کرنے اور قیدیوں کے معاہدے کو انجام دینے کا وقت آگیا  ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ وہ  امریکی صدر جو بائیڈن  کے ہمراہ جنگ بندی کا معاہدہ کرنے اور اسیران کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ فلسطینی حامیوں کے خیالات کا احترام کرتی ہیں، لیکن یہ ریلی انتخابات سے تعلق رکھتی ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 39 ہزار 700 فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جاں بحق اور 91 ہزار 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ملبے تلے اب بھی ہزاروں  کی تعداد میں مردہ افراد موجود  ہیں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو بھی نشانہ بنا کر شہریوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button