انٹرنیشنل
طالبان حکومت نے بھارت کو خطے کا اہم ملک اور شراکت دار قرار دیدیا
بھارت اپنے پڑوسی ملک پاکستان کی کراچی اور گوادر بندرگار کے مقابلے کے لیے ایران میں چاہ بہار پورٹ بنا رہا ہے: طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کا بیان
افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان سے بگڑتے ہوئے تعلقات کی بناء پر بھارت کو خطے کا اہم ملک اور شراکت دار قرار دے دیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے سمیت ایران کی چاہ بہار بندرگارہ کے ذریعے تجارت بڑھانے جیسے امور پر تبادل خیال ہوا ہے۔ بھارت اپنے پڑوسی ملک پاکستان کی کراچی اور گوادر بندرگار کے مقابلے کے لیے ایران میں چاہ بہار پورٹ بنا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی متوازن اور معیشت پر توجہ پر مبنی خارجہ پالیسی کے تحت افغانستان بھارت کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔