انٹرنیشنل
طلبہ کی دھمکی، بنگلہ دیشی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی’ خالدہ ضیاء بھی رہا
طلبہ نے بنگلادیشی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے ورنہ وہ سخت اقدام اٹھائیں گے
ڈھاکہ (ماینٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی دھمکی کے بعد صدر محمد شہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی جبکہ دوسری جانب خالدہ ضیاء کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طلبہ نے بنگلادیشی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 3 بجے تک پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور ان کے دیے گئے ناموں پر مشتمل عبوری حکومت بنائی جائے ورنہ وہ سخت اقدام اٹھائیں گے جس کے بعد اب صدر نے اسمبلی تحلیل کردی ہے۔ احتجاجی طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا ہے جب کہ ڈاکٹر یونس نے بھی عبوری حکومت کی سربراہی کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ دوسری جانب بنگلادیشی صدر کے احکامات کے بعد آج بنگلادیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو بھی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔