انٹرنیشنل

عدالت نےڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابی مہم کےدوران مقبول گانا چلانے سے روک دیا

ٹرمپ کی جانب سےانتخابی ریلیوں میں گانےکےاستعمال کےخلاف  مقبول گانے کےشریک لکھاری اسحاق ہائس کے بیٹے نے ریاست جارجیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے سابق صدراورریپبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کوانتخابی مہم کےدوران مقبول گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں)کا استعمال کرنےسےروک دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کےمطابق  ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کےدوران تمام ریلیوں میں اپنی تقریر سےقبل اورآخرمیں مقبول امریکی گانا Hold On, I’m Coming (رکو، میں آرہا ہوں) استعمال کرتےرہےہیں۔ 

خبر کےمطابق ٹرمپ کی جانب سے انتخابی ریلیوں میں گانے کے استعمال کے خلاف  مقبول گانے کے شریک لکھاری اسحاق ہائس کے بیٹے نے ریاست جارجیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو اپنی ریلیوں میں اس گانے کا استعمال کرنے سے روکا جائے۔  مرحوم اسحاق ہائس جو 2008 میں انتقال کرگئے تھے انکی فیملی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کی جانب سے گانے کا استعمال نا کرنے کی درخواست کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا تھا۔ 

اسحاق ہائس کے بیٹے نے عدالتی حکم کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اسٹینڈ لیا ہے جس کے تحت ہم خود کو ٹرمپ کی شخصیت سے الگ کرنا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ کردار کا ہے۔  یاد رہےکہ امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے سابق صدر ٹرمپ کو ریپبلکن امیدوار نامزد کیا گیا ہے جن کا مقابلہ موجودہ نائب امریکی صدر اور  ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس سے ہوگا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button