انٹرنیشنل

علاقائی کشیدگی، سوئیڈن نے لبنان میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طورپر اگست کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے، سفارتخانے کی بندش میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع ہوسکتی ہے

سوئیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں علاقائی کشیدگی کے باعث سوئیڈن نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، سوئیڈش وزارت خارجہ نے عملے کو ہدایت کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوئیڈش وزارت خارجہ نے بیروت میں موجود سفارتی عملے کو قبرص جانے کی ہدایت کردی۔ سوئیڈش وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ لبنان میں موجود سوئیڈش شہری جتناجلد ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔ ان کا کہناتھاکہ لبنان میں سفارتخانے کو عارضی طورپرکسی اورجگہ منتقل کرنے کا منصوبہ ہے، وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طورپر اگست کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے، سفارتخانے کی بندش میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر توسیع ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button