انٹرنیشنل

عوامی سروے ، امریکی صدر جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست ہوئی یا جیت؟

امریکی صدر جوبائیڈن کو عوامی سروے میں بھی پسپائی کا سامنا ' صدر جو بائیڈن کو5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 86 فیصد ڈیمو کریٹس نے ووٹ دینے کا اعلان کیا

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والے عوامی سروے میں امریکی صدر جوبائیڈن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ہاتھوں شکست ہوئی یا جیت؟ رپورٹ سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کو عوامی سروے میں بھی پسپائی کا سامنا ہے۔ 86 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کو5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ دیں گے جبکہ فروری 2024ء میں 93 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا تھا کہ وہ بائیڈن کو ووٹ دیں گے۔ سروے میں ایک ہزار500 رجسٹرڈ رائے دہندگان شامل تھے جن کا 29 جون سے2 جولائی کے درمیان انٹرویو کیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سروے جائزہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بائیڈن نے سی این این پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بحث کے بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں ناقص کارکردگی کو خراب واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ ہوا اس کے لیے وہ اکیلے ذمہ دار ہیں۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 5 نومبر کا صدارتی انتخاب لڑنے اور اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button