انٹرنیشنل

غریب بستیوں پرنقاب؛مودی سرکارکی مکاری دنیا کےسامنے آگئی

مودی سرکار نے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے بھی بہت سے پسماندہ اور کچی آبادیوں پر مشتمل علاقوں کو مخصوص کپڑوں سے ڈھانپ دیا ہے ۔

نیو دہلی(ویب ڈیسک)مودی سرکار نے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے بھی بہت سے پسماندہ اور کچی آبادیوں پر مشتمل علاقوں کو مخصوص کپڑوں سے ڈھانپ دیا ہے ۔ دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ایک طرز کے پردے سے ڈھانپ دیا گیا ہے سرکار نہیں چاہتی غیر ملکی شرکاء یہاں کی غربت نا دیکھ سکیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی مکاری کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ،پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والی ریاست مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کی کچی اور پسماندہ بستیوں مخصوص کپڑوں سے ڈھانپ دیا ہے تاکہ جہ 20 ممالک کے رُکن ممالک کو وہاں پر بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور تباہ کاریوں کا کا علم نا ہو سکے لیکن مودی سرکار کی یہ شاطرانہ چال بھی بے نقاب ہو گئی اور پوری دنیا کو بھارت کی مکارانہ حرکت علم ہو گیا ہے جس پر بیشتر ممالک حیرت کا اظہار کررہے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے بھی بہت سے پسماندہ اور کچی آبادیوں پر مشتمل علاقوں کو مخصوص کپڑوں سے ڈھانپ دیا ہے ۔ دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ایک طرز کے پردے سے ڈھانپ دیا گیا ہے سرکار نہیں چاہتی غیر ملکی شرکاء یہاں کی غربت نا دیکھ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button