انٹرنیشنل

غزہ جنگ بندی معاہدہ،امریکا نےدنیا کو اہم ترین یقین دہانی کرادی

امریکا کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کےلیے بات چیت جاری ہے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)غزہ جنگ بندی معاہدہ،امریکا نےدنیا کو اہم ترین یقین دہانی کرادی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کےلیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی معاہدے پر بات کی ہے۔ 

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قطر اور مصر کی حماس کے ساتھ بلاواسطہ بات چیت ہوگی۔ جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن کو اسرائیل کے رفح آپریشن سے متعلق ابھی بریفنگ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے بغیر رفح آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button