انٹرنیشنل
غزہ میں اسکول پرحملہ،پناہ گاہ میں موجود آٹھ فلسطینی جاں بحق
اسکول کی پناہ گاہ میں موجود آٹھ فلسطینیوں کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ وسطی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں بھی پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں
غزہ(ویب ڈیسک) غزہ: اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ اسکول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسکول کی پناہ گاہ میں موجود آٹھ فلسطینیوں کےجاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ وسطی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں بھی پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق جمعہ کوغزہ کی پٹی پراسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ انٹرنیشنل میڈیا کےمطابق عینی شاہدکا کہنا ہےکہ 26 سالہ ترک نژاد امریکی کارکن آیسنورایزگی ایگی کواسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں بیتہ کےقریب غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کےخلاف احتجاج کےدوران قتل کردیا تھا۔