غزہ میں جنگ بندی،حماس کا وفد قاہرہ روانہ ہوگیا
حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے 2 جولائی کو پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے مؤقف پر قائم ہیں
قاہرہ(ویب ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کےلیےسفارتی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ حماس میڈیا کےمطابق حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر ثالثوں کے نتائج سننے کے لیے قاہرہ روانہ ہوا ہے۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کے وفد کا قاہرہ روانہ ہونے کا مطلب مذاکرات میں شرکت نہیں۔
حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے 2 جولائی کو پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کے مؤقف پر قائم ہیں۔ حماس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ اس سے قبل ایک حماس رہنما کی جانب سے کہا گیا تھاکہ امریکا کملا ہیرس کی صدارتی مہم کی حمایت کے لیے جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کےمطابق امریکی صدرجو بائیڈن نےمصری اورقطری رہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نےبتایا ہےکہ بائیڈن نےگفتگو کےدوران قاہرہ مذاکرات میں یرغمالیوں کی رہائی کی رکاوٹیں دورکرنےپرتبادلۂ خیال کیا ہے۔ واضح رہےکہ اس سے پہلےحماس نےرواں ہفتے کےمذاکرات کی امریکی تجویزکو قبول نہیں کیا تھا۔