انٹرنیشنل
غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات، انتونیو گوتریس نے کہا کہ پُراُمید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پا جائےگا
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں، نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں
نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اورطویل ہیں۔ غیرملکی خبر ساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پُراُمید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو، جہاں تک میری معلومات ہیں، نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔