انٹرنیشنل

غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ، امریکا نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

ہم بہت متحرک ہوکر کام کررہے ہیں تاکہ یہ عمل جلد مکمل ہو اور ہم اس سلسلے میں خطے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی قریبی رابطوں میں ہیں، اس حوالے سے مسلسل کام ہورہا ہے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر امریکا نے بھی ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ہونے والی فوری ڈیل کے متعلق پھیلائی جانیوالی افواہیں جھوٹی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہم بہت متحرک ہوکر کام کررہے ہیں تاکہ یہ عمل جلد مکمل ہو اور ہم اس سلسلے میں خطے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی قریبی رابطوں میں ہیں، اس حوالے سے مسلسل کام ہورہا ہے۔ جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید بات چیت اور مشاورت کی ضرورت ہے، ہمیں امید ہیکہ ہم جلد ہی سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے لیکن اب تک ہم اس مرحلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button