انٹرنیشنل

 غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن،اسرائیلی وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اُتر آئے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہےکہ غزہ پٹی میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن سے دستبردار نہیں ہوں گے

تل ابیب(ویب ڈیسک) غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن،اسرائیلی وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اُتر آئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہےکہ غزہ پٹی میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنا دفاع خود کریں گے، ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی۔

ان کا کہنا ہے کہ حماس رہنماؤں اور جنگجوؤں کی غزہ پٹی سے ملک بدری زیر غور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی پر منحصر ہے۔ نیتن یاہو نےکہا ہے کہ حماس کی موجودگی میں غزہ پٹی کا انتظام مقامی لوگوں کو سپرد نہیں کیا جا سکتا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button