انٹرنیشنل
فالکن نیلامی، سعودی عرب میں تین باز کتنے میں فروخت ہوئے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
پہلا باز 76 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔دوسراباز پرایک لاکھ 35 ہزار ریال، تیسرے باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے ہوا اور دو لاکھ ایک ہزار پر بند ہوئی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہونے والی فالکن نیلامی میں تین باز کتنے کے فروخت ہوئے؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پہلا باز 76 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔دوسراباز پرایک لاکھ 35 ہزار ریال، تیسرے باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے ہوا اور دو لاکھ ایک ہزار پر بند ہوئی۔خیال رہے کہ فالکن کلب کے تحت بازوں کی نمائش اور نیلامی جاری رہتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی شرکت کرتے ہیں۔