انٹرنیشنل

فلسطینی ریاست کا قیام،سعودی عرب نے مغربی دنیا کو اہم پیغام دیدیا

سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےفلسطینی ریاست کےقیام اور دو ریاستی حل کےلیےبین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا

نیویارک(ویب ڈیسک)فلسطینی ریاست کا قیام،سعودی عرب نے مغربی دنیا کو اہم پیغام دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ نیویارک میں وزراء کے غزہ سے متعلق ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔ سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنا دفاع کرنا لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں بنتا، ایک بار پھر فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کرتےہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، اس کے قیام کی راہ میں کام کرنے سے ہرگز نہیں رُکے گا۔

سعودی وزیرخارجہ کے مطابق فلسطین پر دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا، جس میں امن یقینی بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیےعملی پلان وضع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک معتبر راستے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے، جامع اور منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button