انٹرنیشنل

فلپائن کے اوپر جل کر سورج کی طرح آسمان کو روشن کرنے والی چیز کیا تھی؟

امریکی خلائی ادارے ناسا کے Catalina اسکائی سروے نے اس چھوٹے سیارے 2024 آر ڈبلیو 1 کو زمین کے کرہ ہوائی میں پہنچنے سے چند گھنٹے قبل دیکھا تھا

فلپائن(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے اوپر جل کر سورج کی طرح آسمان کو روشن کرنے والی چیز کیا تھی؟ اس حوالے سے سائنسدانوں نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشہ دنوں ہوا جب ایک سیارچے کو زمین کی جانب بڑھتے دیکھا گیا اور محض چند گھنٹوں بعد اس نے فلپائن کے اوپر جل کر سورج کی طرح آسمان کو روشن کردیا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے Catalina اسکائی سروے نے اس چھوٹے سیارے 2024 آر ڈبلیو 1 کو زمین کے کرہ ہوائی میں پہنچنے سے چند گھنٹے قبل دیکھا تھا۔ اس کا حجم محض ایک میٹر تھا اور زمین کے لیے خطرہ نہیں تھا۔ یہ اب تک کی معلوم تاریخ میں 9 واں موقع تھا جب ایک سیارچے کو زمین پر پہنچنے سے قبل دیکھا گیا تھا۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق ایک میٹر حجم کے سیارچے زمین سے ہر 2 ہفتے میں ایک بار ٹکراتے ہیں مگر ان کا علم نہیں ہوتا۔ ویسے تو یہ سیارچہ کوئی خطرہ ثابت نہیں ہوا مگر سیارچے کے حجم کے ساتھ ساتھ اس کی رفتار بھی اسے تباہی کا باعث بناتی ہے۔ یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق 2024ء آر ڈبلیو 1 کی رفتار 17.6 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو کہ اس طرح کے خلائی اجسام کی اوسط رفتار ہوتی ہے۔ 2024ء آر ڈبلیو 1 زمین کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوا بلکہ اس نے فلپائن کے ایک جزیرے کے افراد کو خوبصوت نظارہ فراہم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button