انٹرنیشنل

فوجی مشقوں کےدوران امریکی طیارہ گرکرتباہ

آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کے دوران امریکی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں 23 اہلکار سوار تھے جن میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دفاع کے ایک محکمے کے طور پر ہماری توجہ واقعے کے بعد کی صورتحال اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی مدد کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button