قاتلانہ حملہ، ٹرمپ کے مکا لہرانے کی وجہ کیا تھی؟ چونکا دینے والی سچائی سامنے آگئی
میرے حامیوں کو معلوم ہو جائے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور امریکہ آگے بڑھتا رہے گا، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، ہم مضبوط ہیں: ٹرمپ نے مکا دیکھانے کی وجہ بتا دی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے جس کے بعد انہوں نے مکا کیوں لہرایا؟ چونکا دینے والی سچائی سامنے آگئی ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ میرے حامیوں کو معلوم ہو جائے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور امریکہ آگے بڑھتا رہے گا، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، ہم مضبوط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لمحات میں لوگوں کی طرف سے ایک توانائی مجھے مل رہی تھی۔ ان میں سے کوئی گھبرایا نہیں، سب لوگ اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔کسی بھی جگہ پر ایک گولی چلتی ہے اور بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا، بہت بہادر لوگ تھے وہاں۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے اٹھا کر باہر لیجایا جائے۔ میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ ایسی صورتحال سے انہیں اٹھا کر نکالا جاتا ہے، تاہم مجھے یہ اچھا نہیں لگا۔ مجھے چلنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ سابق صدر کہتے ہیں کہ اس وقت میرے کیا احساسات تھے، انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے تاہم میں اتنا جانتا ہوں کہ دنیا دیکھ رہی تھی، میں اتنا جانتا ہوں کہ تاریخ اس کا فیصلہ کرے گی اور میں اتنا جانتا ہوں کہ میں انہیں اتنا بتانا چاہتا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔میں نے اس وقت پکار کر کہا کہ میں چل کر جاں گا، میں چل کر جاں گا۔