انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجی اڈے کےنزدیک حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی

حملہ آور کی تعداد ایک سے زائد تھی جو کارروائی کے بعد بآسانی فرارہوگئے۔ جس کے بعد بھارتی فوج کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پایا

سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی اڈے کےنزدیک حملےمیں ایک اہلکارشدید زخمی ہوگیا تھا جس نے دوران علاج ملٹری اسپتال میں دم توڑدیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق جموں کےعلاقےمیں سنجوان فوجی اڈے کےنزدیک بھارتی فوج پرحملہ کیاگیا۔ حملہ اتنا اچانک کیاگیاتھا کہ سنبھلنےکا موقع نہیں مل سکا۔ فائرنگ کی آوازسنتےہی بھارتی فوجی اڈے میں افراتفری مچ گئی۔ افسران کی دوڑیں لگ گئیں اوراہلکارخوف زدہ ہوکراپنےکمروں میں چھپ گئے۔

حملہ آورکی تعداد ایک سےزائد تھی جوکارروائی کےبعد بآسانی فرارہوگئے۔ جس کےبعد بھارتی فوج کےافسران جائےوقوعہ پر پہنچےتو ایک اہلکارکو شدید زخمی حالت میں پایا۔ زخمی اہلکارکوقریبی ملٹری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے خون زیادہ بہہ جانے کےباعث دوران علاج دم توڑدیا۔ ہلاک ہونےوالےبھارتی فوجی شناخت ظاہرنہیں کی گئی جب کہ تاحال کسی گروپ نےحملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بھارتی فوج کےترجمان کا کہنا ہےکہ واقعےکی تحقیقات کےلیےانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ بھارتی فوجی لاش ضابطےکی کارروائی کےبعد آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button