قتل کا ایک اور مقدمہ درج’ حسینہ واجد کی مشکلات میں دن بدن اضافہ
حسینہ واجد اور دیگر افراد کو 16 جولائی کوچٹاگانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما وسیم اکرم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ چٹا گانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سٹوڈنگ ونگ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور دیگر افراد کو 16 جولائی کوچٹاگانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما وسیم اکرم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ چٹاگانگ کے پنچلیش پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے رہنماں کے خلاف مقدمہ مقتول وسیم اکرم کی والدہ نے درج کروایا۔ اس مقدمے میں شیخ حسینہ کے ساتھ عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر، سابق وزیر خارجہ حسن محمود، سابق وزیر تعلیم محب الحسن چوہدری، چٹاگانگ سٹی کارپوریشن کے میئر رضا الکریم ، چٹاگانگ میٹرو پولیٹن عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اے جے ایم ناصر الدین سمیت کئی اعلی شخصیات کے نام شامل ہیں۔