انٹرنیشنل
قتل کے 28مقدمات، حسینہ واجد کی ”منجی ٹھوکنے ” کی تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں
شیخ حسینہ واجد پر مقدمات کی تعداد 28 ہو گئی ہے ، ان میں 23 قتل کے مقدمات شامل ہیں ، سابق وزیراعظم کی بیٹے ، بیٹی اور بہن کو شریک ملزم بنایا گیاہے
ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) قتل کے مزید 6مقدمات درج ہونے کے بعد ٹوٹل قتل کے مقدمات کی تعداد 28ہو گئی ہے جس کے بعد حسینہ واجد کی ”منجی ٹھوکنے” کی تیاریاں زوروں پر پہنچ گئی ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف درج ہونے والے نئے کیسز میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔ میڈیا کا کہناہے کہ شیخ حسینہ واجد پر مقدمات کی تعداد 28 ہو گئی ہے ، ان میں 23 قتل کے مقدمات شامل ہیں ، سابق وزیراعظم کی بیٹے ، بیٹی اور بہن کو شریک ملزم بنایا گیاہے ۔