انٹرنیشنل
لبنان میں پیجردھماکے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کردیا
ترک صدر نےکہا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں
استنبول(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کو فون کر کے لبنان میں پیجر دھماکوں پردکھ کا اظہارکیا ہے۔ ترک صدر نےکہا کہ اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں، اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیرِ استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے تھے جن میں 9 افرد شہید جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیجرز حزب اللّٰہ کے متعدد اراکین کے زیرِ استعمال تھے اور ان کے پھٹنے سے اس کے 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں، جس کا ذمے دار اسرائیل ہے۔