انٹرنیشنل

لندن: ڈاکٹروں کے بعد ٹرین یونین کی بھی ہڑتال

ایک جانب ڈاکٹروں کی تنظیم تو دوسری جانب ٹرانسپورٹ میں ٹرین یونین نے ہڑتال کا اعلان کردیا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرین، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین (آر ایم ٹی) کے ممبران نے تنخواہ اور دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی۔ یونین نے صارفین کو سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے ہڑتال سے آگاہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث مسافروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے ٹرین یونین پر کڑی تنقید کی ہے۔ 

دوسری جانب برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹرز کی تنظیم برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) نے 4 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔  برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال 11 اگست سے 15 اگست تک ہوگی برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ہڑتال کر رہی ہے۔ ادھر برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی تنخواہ میں 6 فیصد اضافےکا اعلان کرچکی ہے۔ جونیئرڈاکٹرزکی تنظیم نےتنخواہوں میں 6 فیصد اضافےکومستردکردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button