انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنےوالےبنگلادیشی افراد کیلئےمعافی کا اعلان

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے حالیہ فسادات میں ملوث بنگلادیشیوں کو معاف کر دیا۔

ابوظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنےوالےبنگلادیشی افراد کیلئےمعافی کا اعلان کیا گیا ہے۔  عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے حالیہ فسادات میں ملوث بنگلادیشیوں کو معاف کر دیا۔  رپورٹ کے مطابق 3 بنگلادیشی افراد کو فسادات بھڑکانے پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی، جبکہ 53 دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بنگلادیشی کو اجتماع میں شرکت پر 11 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی اور غیرقانونی اجتماعات کے مجرموں کی سزا منسوخ کرکے انھیں ملک بدر کیا جائے گا۔  رپورٹ کے مطابق ملوث افراد کی امارات سے بیدخلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔  اس حوالے سے اماراتی اٹارنی جنرل نے کہا عوام کو اماراتی قوانین کے مطابق اختلافی اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button