متحدہ عرب امارات کےبعد سعودی عرب اوربحرین نے بھی انڈیا کےجدید لڑاکا طیارےتیجس خریدنےکا فیصلہ منسوخ کردیا
بھارتی حکومت کی جانب سے تیجس طیاروں کے ایک ائیر شو میں ان کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی
ریاض(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور بحرین نے بھی انڈیا کے جدید لڑاکا طیارے تیجس خریدنے کا فیصلہ منسوخ کردیا،واضح ہو کہ بھارتی حکومت نے تیجس طیارے لانچ کرنے کے بعد دنیا بھر کو باور کروایا تھا کہ یہ لڑاکا طیارے ناقابل تسخیر ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے تیجس طیاروں کے ایک ائیر شو میں ان کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی جس کے بعد مختلف خلیجی ریاستوں نے بھارت سے تیجس طیارے خریدنے کا ارادہ ترک کردیا۔
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ تیجس منگل کو آپریشنل ٹریننگ کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔ تاہم پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے