انٹرنیشنل

مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے

مدینہ(ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔ ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔  پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button