انٹرنیشنل

مسلہ کشمیر اور فلسطین پر واضح پالیسی بنانا پڑے گی،برطانوی مسلمانوں کا نومنتخب وزیراعظم کو دو ٹوک پیغام

مسلمانوں کو ہلکا نہ سمجھنا، برٹش مسلمانوں نے انتخابات میں لیبر پارٹی کو زبردست پیغام پہنچادیا

لندن (ویب ڈیسک )مسلہ کشمیر اور فلسطین پر واضح پالیسی بنانا پڑے گی،برطانوی مسلمانوں کا نومنتخب وزیراعظم کو دو ٹوک پیغام۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو ہلکا نہ سمجھنا، برٹش مسلمانوں نے انتخابات میں لیبر پارٹی کو زبردست پیغام پہنچادیا،عام انتخابات میں فلسطین کے حامی 5 آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی،لیبر پارٹی کے سابق قائد جیرمی کوربن بھی جیت گئے، انتخابات میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ ووٹروں کیلئے سلگتاہوا موضوع تھا ،جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے مسئلے پر لیبر پارٹی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کے خلاف بیانیہ پر جن آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں لیسسٹر سائوتھ سے شوکت آدم،برمنگھم پیری بار سے ایوب خان، بلیک برن سے عدنان حسین اور ڈیوس بری اورباٹلے سے اقبال محمد شامل ہیں، اس کے علاوہ بہت سے حلقوں میں لیبر پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں کمی ہوئی اور نصف درجن سے زیادہ حلقوں میں لیبر پارٹی کے امیدوار غزہ کے عوام کے حامی آزاد امیدواروں سے ہارتے ہارتے بچے ، مسلم ووٹ کمپین (ٹی ایم وی) گروپ کاکہناہے کہ یہ نتائج ناقابل یقین ہیں، ان نتائج نے ہمارے سیاسی نظام میں خوف کی لہر دوڑادی ہے، ہمارا ابتداء ہی سے مقصد مسلم ووٹ کی طاقت کو اجاگر کرنا اور بڑی سیاسی پارٹیوں کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ مسلمان متحد ہیں اور جن حلقوں میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے ان علاقوں میں تمہاری اکثریت خطرے میں ہے اور حتیٰ کہ پانسہ بھی پلٹ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button