مصنوعی ذہانت اورسائبرحملوں سے جنگیں،بل گیٹس نے خدشہ ظاہرکردیا
بل گیٹس نے خبردارکیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کو لوگ سائبر حملوں یا پھر سیاسی مداخلت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں
![bill gates](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/07/bill-gates.jpg?resize=713%2C432&ssl=1)
نیویارک(ویب ڈیسک) مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اب بہت زیادہ تیزی سے نت نئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں اس لئے مجھے خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں دنیا کی مختلف قوتیں مصنوعی ذہانت اور سائبر حملوں کے ذریعے آپس میں جنگیں لڑیں گی۔رپورٹ کے مطابق مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردارکیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کو لوگ سائبر حملوں یا پھر سیاسی مداخلت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی آتی ہے تو عموماً اسے پہلے اساتذہ، ڈاکٹر اور سائنسدان استعمال کرتے ہیں تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔ بل گیٹس نے کہا مگر اے آئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں، لہٰذا اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اس کے استعمال کی روک تھام کریں۔
![](https://i0.wp.com/wenews.pk/wp-content/uploads/2024/07/AI.jpg?w=780&ssl=1)
انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سےتیزی آئے گی، چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہوجائے گا، لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے اور نیک نیتی سے کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نےبتایا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈلز تیار کرنے میں مدد ملے گی اور میٹریلز کو سمجھنا بھی آسان ہوجائے گا۔