انٹرنیشنل

معاشی ترقی، ادارہ سازی،امریکا نےبنگلا دیش کےلیےمزید 202 ملین ڈالرز امداد دینےکا اعلان کردیا

امریکی وزارتِ خزانہ کےنائب سیکریٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نےڈھاکا کا دورہ کیا

ڈھاکا (ویب ڈیسک) امریکا نےبنگلا دیش کی معاشی ترقی کےلیےمزید 202 ملین ڈالرزکی امداد دینےکا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزارتِ خزانہ کےنائب سیکریٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نےڈھاکا کا دورہ کیا۔ دورے کےدوران امریکا کی جانب سےبنگلا دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کےلیےمزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنےکا اعلان کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بنگلا دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی، سماجی، انسانی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے یہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ امداد 2021ء میں کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس میں یو ایس ایڈ نے 2021ء سے 2026ء تک 954 ملین ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 425 ملین ڈالرز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button