انٹرنیشنل

مغربی بنگال:اینٹی ریپ بل منظور،وزیراعلی نے آرجی کارریپ وقتل کیس کےملزم سنجے رائےکی پھانسی کا مطالبہ کردیا

ممتا بنرجی نےکہا کہ آرجی کارریپ و قتل کیس کےملزم سنجے رائے پھانسی کی سزا دی جائے، انھوں نےسی بی آئی سے انصاف فراہم کرنےکوکہا۔انھوں نے اس موقع پروزیراعظم مودی، وزیرداخلہ اوراتر پردیش وگجرات کےوزرائے اعلی کے استعفےکا مطالبہ بھی کیا

کولکتہ(ویب ڈیسک) مغربی بنگال اسمبلی میں ریاستی وزیراعلی ممتا بنرجی حکومت کا پیش کردہ اینٹی ریپ بل منظور کر لیا گیا۔ دارالحکومت کولکتہ سے بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی نے مختصر بحث کے بعد متفقہ طور پر بل منظور کیا اور اپوزیشن نے ممتا بنرجی کی ترینمول کانگریس حکومت کو مکمل سپورٹ فراہم کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کی موت یا مستقل معذوری پر بل میں ریپ کے مرتکب افراد کی سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بل کو منظوری کیلئے پہلے بنگال کے گورنر اور پھر صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔ منظور کیے جانے والا اپراجیتا بل (اینٹی ریپ بل) کا مقصد خواتین کے خلاف اس گھناونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو تیزی سے سزا دی جاسکے۔


اس موقع پرممتا بنرجی نےکہا کہ آرجی کارریپ و قتل کیس کےملزم سنجے رائے پھانسی کی سزا دی جائے، انھوں نےسی بی آئی سے انصاف فراہم کرنےکوکہا۔انھوں نے اس موقع پروزیراعظم مودی، وزیرداخلہ اوراتر پردیش وگجرات کےوزرائے اعلی کے استعفےکا مطالبہ بھی کیا جو خواتین تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ 9 اگست 2024 کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button