انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیرکی آزادی ،بھارت کی اپوزیشن جماعتیں ،خود مختار ریاست کی حمایت میں نکل آئیں

بعض سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی اور حکومت کے پانچ اگست 2019 سے پہلے کے اختیارات بحال کیے جائیں۔بھارت کے الیکشن کمیشن نیریاست ہریانہ اور وفاق کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی اتنخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا

سرینگر (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرکی آزادی ،بھارت کی اپوزیشن جماعتیں ،خود مختار ریاست کی حمایت میں نکل آئیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے زیرِانتظام جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے دس سال بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم بعض سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی اور حکومت کے پانچ اگست 2019 سے پہلے کے اختیارات بحال کیے جائیں۔بھارت کے الیکشن کمیشن نیریاست ہریانہ اور وفاق کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی اتنخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر میں انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 18 ستمبر جب کہ آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہو گا۔
اس سے قبل بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آخری انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ جون 2018 میں علاقائی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد ریاست کے گورنر نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا اور اسمبلی چھ سال کی مقررہ مدت پوری نہیں کر پائی تھی۔ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمان کے رکن اور سابق وزیر آغا روح اللہ مہدی کہتے ہیں کہ "اچھا ہے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی حکومتِ ہند کو ان غلطیوں کا ازالہ کرنے کا آغاز بھی کرنا چاہیے جن کا ارتکاب اس نے گزشتہ چھ سال میں بالخصوص اگست 2019 کے بعد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button