انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے دہشتگردی کی انتہاء کر دی، ماہ ستمبر میں سینکڑوں کشمیری شہید

بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیاں، گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھر تباہ ' ماہ ستمبر میں 17سے زائد کشمیری شہید

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے دہشتگردی کی انتہاء کر دی ہے اور ماہ ستمبر میں سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھر کو تباہ کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ستمبر میں 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لڑکے سمیت 17 کشمیری شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button