انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر کےاسکولوں میں بھارت کا قومی ترانہ گانےکا حکم،طلباء اور ٹیچرز کا بائیکاٹ

مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں بھارت کا قومی ترانہ گانے کا حکم ،وادی میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے طلباء اور ٹیچرز نے ترانے کا بائیکاٹ کردیا ہے

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں بھارت کا قومی ترانہ گانے کا حکم ،وادی میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے طلباء اور ٹیچرز نے ترانے کا بائیکاٹ کردیا ہے جس پر انھیں اسکولوں سے نکالنے کی کاروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسکول بچوں کو صبح کی اسمبلیوں میں بھارت کاقومی ترانہ گانے کے لئے مجبور کرنے پر مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس حکم نامے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کے خلاف بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔بی جے پی کی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے تمام اسکولوں کو صبح کی اسمبلیوں میں بھارت کاقومی ترانہ گانے کا حکم دیا ہے تاکہ کشمیری مسلمان طلبا کو اپنے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو ترک کرنے پر مجبورکیا جائے۔حریت ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد علاقے کی مسلم شناخت کو مٹانا اور مسلم اکثریت والے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی حکومت کے اس ظالمانہ رویے کی بھی شدید مذمت کی جس کے تحت اس کے رہنمائوں اور خواتین سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گزشتہ سات سال سے غیر قانونی طورپر نظربند رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button