انٹرنیشنل

ملازمین سےجنسی اور رومانوی تعلقات ،چین کی گورنر کو جیل بھیج دیا گیا

خاتون مِس ژونگ یانگ کو اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں بد عنوانی اور اپنے ملازمین سے جنسی و رومانوی تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک) اپنے ملازمین سے جنسی اور رومانوی تعلقات کا الزام ،چین کی گورنر کو جیل بھیج دیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین میں خاتون گورنر کو 58 اسٹاف ملازمین کے ساتھ جنسی و رومانوی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ خاتون مِس ژونگ یانگ کو اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں بد عنوانی اور اپنے ملازمین سے جنسی و رومانوی تعلقات کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں 13 سال قید اور 10 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ژونگ یانگ کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے خوبصورت گورنر کہا جاتا ہے، انہوں نے صوبہ گوئژو میں ایک ضلع کی گونر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ رپورٹس کے مطابق خاتون پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے اور تقریبا 60 ملین یوآن رشوت لینے کا الزام ہے۔52 سالہ ژونگ یانگ نے 22 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
چینی میڈیا کے مطابق ایک دستاویزی فلم میں ژونگ یانگ کے خلاف الزامات کو اٹھایا گیا تھا۔خاتون گورنر پر کئی مواقع پر نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ان پر 58 ماتحت مردوں کے ساتھ تعلقات کا بھی الزام ہے جن میں سے کچھ مردوں کو فوائد کی پیشکش کی گئی جبکہ کچھ نے ڈر اور ہچکچاہٹ کے باعث ایسا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button