انٹرنیشنل
منشیات کی کاشت میں افغانستان کو شکست،میانمار بھارت کی سرپرستی میں بازی لے گیا
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میانمار افیون کی کاشت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے
نیو دہلی(ویب ڈیسک) افیون کی کاشت میں افغانستان کو شکست،میانمار بھارت کی سرپرستی میں بازی لے گیا،رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میانمار افیون کی کاشت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
یو این او ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں طالبان حکمرانوں کی جانب سے افیون کی کاشت پر پابندی عائد کیے جانے کے باعث افغانستان میں افیون کی کاشت میں 95 فیصد کمی آئی ہے، دوسری جانب میانمار میں اس سال تقریباً 47 ہزار 100 ایکڑ پر افیون کاشت ہوئی جو گزشتہ برس 40 ہزار 100 ہیکٹر تھا، اسی طرح میانمار میں رواں سال افیون کی پیداوار بھی 36 فیصد زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت مینمار کی اس معاملے میں سرپرستی کررہا ہے۔