منی پورمیں حالات بھارتی حکومت کےکنٹرول سے باہر،صورتحال خانہ جنگی میں تبدیل
عالمی سطح پر جمہوریت کی ٹھیکیدار مودی سرکار نے منی پور فسادات پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے
منی پور(ویب ڈیسک) منی پورمیں حالات مرکزی حکومت کے کنٹرول سے باہر،صورتحال خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئی۔ عالمی سطح پر جمہوریت کی ٹھیکیدار مودی سرکار نے منی پور فسادات پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے،ریاست منی پور میں گزشتہ سال مئی میں شروع ہونے والے فسادات کے بعد سے حالات مسلسل کشیدہ ہیں
گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران منی پور میں حالات مرکزی حکومت کےکنٹرول سے باہر جا چکے ہیں،علیحدگی پسند تنظیموں نے منی پور کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرکہ مختلف چیک پوسٹیں بنا لی ہیں اور حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے منی پور میں علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سےمیزائل اور مختلف قسم کے مہلک ہتھیار بھی استعمال کیے جارہے ہیں ،منی پور میں جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی تشویشناک خلاف ورزیوں کے باعث عوام ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہیں۔
رواں سال ایمنسٹی انٹرنیشنل نےبھی منی پور میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر رپورٹ شائع کی تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نےمنی پور میں جاری پرتشدد فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر تشدد فسادات مودی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں نام نہاد سیکولر بھارت کی ریاست منی پور میں علیحدگی پسند تنظیمیں قابض ہو چکی ہیں اور مودی سرکار کی حکومت دم توڑ چکی ہے۔