انٹرنیشنل
مواصلاتی آلات کے استعمال کامعاملہ، پاسداران انقلاب نے بڑا فیصلہ کرلیا
حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تمام آلات کا معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ جوہری اور میزائل سائٹس پربھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایرانی سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایران کو اسرائیلی ایجنٹوں کی دراندازی پربھی تشویش ہے جب کہ حملوں سے بچنے کے لیے پاسداران انقلاب گارڈز کے اہلکاروں کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی پھٹنے والی ڈیوائسز بھی جائزوں کے لیے تہران میں ایرانی ماہرین کو بھیجی گئی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دو دہائیوں سے پیجر کا استعمال بند کر رکھا ہے۔