انٹرنیشنل

مودی اقتدار میں رہے تو بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا،مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے خدشہ ظاہرکردیا

ممتا بینر جی نے کہا کہ بھارت کو آزادی دلانے والی جماعت کانگرس میری حمایت کرے گی جبکہ میں بہت سی ایسی شخصیات سے بھی رابطے کررہی ہوں جو جنتا میں اپنا اثررسوخ رکھتی ہوں

کولکتہ(ویب ڈیسک) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کو کمزور کرنے کے لئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے کو ملاقات کی دعوت دیدی۔ انھوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ نریندرا مودی کی سیاست نے ملک میں علیحدگی پسند تحریکوں کو نیا جنم دیدیا ہے اس وقت بھارت کی متعدد ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شروع ہو چکی ہیں ،ممتا بینر جی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مودی سرکار مزید 5 سال اقتدار میں رہی تو ملک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ میں ملک کو جوڑے والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوں ایسی کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کروں گی جو بھارت میں ہندوتوا کو بڑھاوا دے اور ملک میں ذات پات کے نام پر فرقہ واریت جنم دے یہی وجہ ہے کہ میں جلد ہی ایک ایسی تحریک شروع کرنے جارہی ہوں جس کی کامیابی کی صورت میں مودی سرکار سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے ۔ممتا بینر جی نے کہا کہ بھارت کو آزادی دلانے والی جماعت کانگرس میری حمایت کرے گی جبکہ میں بہت سی ایسی شخصیات سے بھی رابطے کررہی ہوں جو جنتا میں اپنا اثررسوخ رکھتی ہوں اسی لئے شیو سینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے سے بھی ملوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button