مودی سرکار نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ، 3نہتے معصوم مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا
تینوں مسلمان مزاہمت کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے،سروے کی مزاہمت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر ٹیئر گیس کا استعمال کیا گیا اور گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا
بھارت ( مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار جو کے عرصہ دراز سے بھارت میں مقیم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، جامع مسجد کے سروے کی مخالفت پر 3نہتے معصوم مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی مسلمان اپنے مذہبی حقوق کے لیے عرصہ دراز سے جنگ لڑ رہے ہیں،حال ہی میں اتر پردیش کے علاقے سنبھل میں مغلیہ دورکی شاہی جامع مسجد کے سروے کی مخالفت پر تین مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تینوں مسلمان مزاہمت کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے،سروے کی مزاہمت کرنے والے نہتے مسلمانوں پر ٹیئر گیس کا استعمال کیا گیا اور گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو واقع کا ذمہ دار قرار دیا،مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر تشدد کو ہوا دی۔ خطے کی جغرافیائی سیاست اب تبدیل ہو چکی ہے لیکن بھارت آج بھی مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی سیاست کا شکار ہے۔