انٹرنیشنل

مودی کا وزیراعظم بنتے ہی نیا آرمی چیف لانے کا اعلان

نئے آرمی چیف جموں کشمیر میں بھی تعینات رہے ہیں اور چین کیساتھ سرحدی معاملات میں متحرک کردار ادا کرچکے ہیں

لاہور(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار نے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کو گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ملک میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انھیں ایک ماہ کی توسیع دیدی گئی تھی جو 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے جو بھارتی فوج میں اپنے 40 سالہ کیریئر میں کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی1964ء میں پیدا ہوئے۔

موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھالیکن ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔ جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد امریکی آرمی وار کالج سے ڈیفنس اینڈ منیجمنٹ اسٹڈیز میں فیلو شپ کی۔ علاوہ ازیں وہ اسٹرٹیجک اسٹڈی اور ملٹری سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کی تعیناتی جموں کشمیر میں بھی رہی اور وہ چین کے ساتھ سرحدی معاملات میں بھی کافی متحرک کردار ادا کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button