انٹرنیشنل

موسمیاتی تبدیلی:کیا امریکا نے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کی تھی؟وضاحت آگئی

خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی کبھی مخالفت نہیں کی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی:کیا امریکا نے پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کی تھی؟وضاحت آگئی،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ امریکی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو فنڈز دینے کی حمایت کی ہے۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ فنڈز کو ذمہ داری اور معاوضے سے منسلک کرنے کی مخالفت ضرور کی تھی لیکن کبھی لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کی مخالفت نہیں کی، اگر فنڈز دینے کے خلاف ہوتے تو تجویز کو روک دیتے۔ جان کیری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان کو ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے جو انتہائی کم ہیں، دیگر ملکوں نے 10 کروڑ ڈالر دیے، مگر ہمیں کانگریس کی منظوری درکارہوتی ہے۔ ہمیں ڈر تھا کہ کانگریس اس امداد کو مسترد نہ کردے لہٰذا یہ رقم صرف فنڈ قائم کرنے کے لیے دی گئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button