میگھن مارکل کو اپنی شادی بچانے کے لئےکیا مشورہ ملا؟
تھراپسٹ سیلی بیکر کا خیال ہے کہ میگھن مارکل کو اپنے شوہر، شہزادہ ہیری کو جاپان کے انسان دوست سفر کے لیے سراہنا چاہیئے

لندن(ویب ڈیسک) میگھن مارکل کو اپنی شادی بچانے کے لئےکیا مشورہ ملا؟ ڈچس آف سسیکس، میگھن مارکل کو اپنی شادی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ایک تھراپسٹ نے اہم مشورہ دیا ہے۔ تھراپسٹ سیلی بیکر کا خیال ہے کہ میگھن مارکل کو اپنے شوہر، شہزادہ ہیری کو جاپان کے انسان دوست سفر کے لیے سراہنا چاہیئے۔
اُنہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ شہزادہ ہیری نے اکیلے جاپان جانے کا فیصلہ احساسِ ذمہ داری کی وجہ سے لیا ہو اور بے شک اس فیصلے کا ان کی شادی کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر بھی یہ ایک قابل فہم بات ہے کہ کیا شہزادہ ہیری نے جاپان اکیلے جانے کا فیصلہ میگھن سے مشاورت کے بعد باہمی رضامندی سے کیا؟
سیلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی رشتےکو پائیدار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس رشتے کے شراکت دار اپنے ذاتی حالات سے قطع نظر کبھی کبھار ایک دوسرے کے انفرادی عزائم اور کوششوں کو سراہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے شادی شدہ جوڑے ہیں جن کا رشتہ اس وقت پروان چڑھے جب ان کے درمیان علیحدگی کی نوبت آئی۔ سیلی بیکر نے میگھن مارکل کو شادی ٹوٹنے سے بچانے کے لیے شہزادہ ہیری کی آزادانہ سرگرمیوں، نیک مقاصد کے لیے اس کی لگن کی حوصلہ افزائی کرنے کا مشورہ دیا۔