انٹرنیشنل

میں صدرہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا کےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ میرے دورکی خارجہ پالیسی نےتنازعات پھیلنےسے روکے، میں صدرہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکا کےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ میرے دورکی خارجہ پالیسی نےتنازعات پھیلنےسے روکے، میں صدرہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلیے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button