انٹرنیشنل
نائیجرمیں فوج کی بغاوت، حکومت کا تختہ الٹ گیا
ہم نے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کاآئین تحلیل کر دیا 'ملک کے تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ بھی کر دیا ہے: کرنل نائیجر فوج

نیامے (مانیٹرنگ ڈیسک، انٹر نیوز)نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ گیا، صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کر کے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔نائیجر فوج کے کرنل نے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ نیشنل ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کاآئین تحلیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے معطل اور سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔دوسری جانب نائیجر کے صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دے دیا ہے۔