انٹرنیشنل

نریندرمودی اوراپوزیشن لیڈرراہول گاندھی کےدرمیان ملاقات،حسینہ واجد کو ملک سے نکالنےکا مطالبہ

راہول گاندھی نےمطالبہ کیا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو جس قدر جلد ممکن ہو سکے بھارت سے نکل جانے کا حکم دیا جائے جس پر وزیراعظم مودی نے راہول گاندھی کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں جلد فیصلہ لیں گے

نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اوراپوزیشن لیڈرراہول گاندھی کےدرمیان چائےپرملاقات ہوئی اس موقع پرمتحدہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نےمطالبہ کیا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو جس قدر جلد ممکن ہو سکے بھارت سے نکل جانے کا حکم دیا جائے جس پر وزیراعظم مودی نے راہول گاندھی کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں جلد فیصلہ لیں گے ، دونوں ایک دوسرے کودیکھ کرمُسکرائے اورنمستےکہا۔ چائےکی نشست پر ہونے والی یہ غیرسرکاری نوعیت کی ملاقات پارلیمنٹ کمپلیکس میں ہوئی، جس میں اسپیکراوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سرکار کے وزراء بھی موجود تھے۔ چند ہفتے پہلے نریندر مودی اور راہول گاندھی کےدرمیان لوک سبھا میں زبردست نوک جھوک ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button