انٹرنیشنل
نو منتخب صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان کو کونسے عہدہ سے نوازا؟
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان، مصنف اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کر دیا
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات جیتنے والے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان کو کونسے عہدہ سے نوازا ؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چنا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے میزبان اور سابق فوجی پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ہیگستھ عراق، افغانستان جنگ کیدوران امریکی فوج میں خدمات انجام دیچکیہیں اور اب اپنی پہلی سیاسی ذمہ داری میں وہ امریکا کے وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔